(24 نیوز) ڈاکٹر آکاش انصاری قتل کیس کے مدعی ابراہیم عرف جان محمد نے وزیر قانون سندھ کو خط لکھتے ہوئے قتل کیس پر جے آئی ٹی تشکیل دینے کی درخواست کی ہے۔
خط کے متن میں موقف اپنایا گیا کہ قتل کیس کی غیر جانبدار اور مکمل تحقیقات ضروری ہیں۔
ابراہیم نے موقف اپنایا کہ اس معاملے میں موجود پیچیدگیوں اور حساسیت کے پیش نظر میں جے آئی ٹی تشکیل دینے کی درخواست کرتا ہوں۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد ہائیکورٹ،پیکا ترمیمی ایکٹ کیخلاف درخواستیں17 اپریل کو سماعت کیلئے مقرر