رمضان کے بعد مہنگی بجلی اور آئی پی پیز کے خلاف بھر پور تحریک شروع کرینگے،حافظ نعیم الرحمان

Feb 18, 2025 | 22:21:PM

(ملک رحمان) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ ہماری جماعت رمضان المبارک کے بعد مہنگی بجلی اور آئی پی پیز کے خلاف بھر پور تحریک شروع کریگی۔و فیصد جاگیرداروں ،وڈیروں  اور خونین کا 98 فیصد عوام پر حکمرانی کا کوئی حق نہیں۔

پشاور میں امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے میٹ دی پریس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کی جانب سے فارم 45 کا نعرہ چھوڑ کر نئے انتخابات کا مطالبہ سمجھ سے بالاتر ہے، جماعت اسلامی اج بھی فارم 45پر جوڈیشل کمیشن کا مطالبہ کرتی ہے، بانی پی ٹی آئی کی قید سیاسی ہے، خیبر پختونخوا طویل عرصہ سے بدامنی کا شکار ہے، ہماری غلط پالیسیوں کی وجہ سےمغربی بارڈر غیر محفوظ بن چکا ہے،افغانستان اور پاکستان کے جگھڑے میں فائدہ دشمنوں کا ہے۔ عوامی سطح پرعلماء کرام اور سیاستدانوں کو پاکستان اور افغانستان کےدرمیان بامعنی مذاکرات کے لئے کردار ادا کرنا چاہیے۔افغانستان کو بھی ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہیے اور افغانستان کی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہیں ہونی چاہیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی رمضان المبارک کے بعد مہنگی بجلی اور آئی پی پیز کے خلاف بھر پور تحریک شروع کریگی،خیبر پختونخوا طویل عرصہ سے بدامنی کا شکار ہے، کے پی میں پی ٹی آئی کے11سالوں میں تعلیم کے میدان میں کوئی کام نہ ہوسکا ،قوم کے بچوں کو تعلیم فراہم کرنا حکومت کی زمہ داری ہوتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: گلوکار انو جین  نےچپکے چپکے شادی کرلی،مداح حیران

مزیدخبریں