نواب زاده جمال رئیسانی کی اپوزیشن لیڈر عمر ایوب پر تنقید 

Feb 18, 2025 | 22:32:PM
نواب زاده جمال رئیسانی کی اپوزیشن لیڈر عمر ایوب پر تنقید 
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احمد منصور)بلوچستان کے ایم این اے نواب زادہ جمال رئیسانی نے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کو کھری کھری سناتے ہوئے کہا ہے کہ قومی پرچم نہ لہرائے جانے کا بیان جھوٹا ہے، بلوچستان کا بچہ بچہ محب وطن ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے پریس کانفرنس کے دوران اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کی جانب سے بلوچستان کے مختلف اضلاع میں قومی پرچم نہ لہرائے جانے کا بیان دیا تھا۔

جس پر نواب زادہ جمال رئیسانی نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمر ایوب جس کا تعلق ہی فوجی گھرانے سے ہے ایسی باتیں کیسے کر سکتا ہے، عمر ایوب کو اس طرح بلوچستان کے بارے میں بات نہیں کرنی چاہئے۔

انھوں نے کہا کہ ایسے بیانات سے عام پاکستانیوں کے ساتھ بلوچ عوام کی بھی دل آزاری ہوتی ہے۔