کراچی میں چیمپئنز ٹرافی کے میچز: شائقینِ کرکٹ کیلئےضروری ہدایات جاری

Feb 18, 2025 | 22:40:PM
کراچی میں چیمپئنز ٹرافی کے میچز: شائقینِ کرکٹ کیلئےضروری ہدایات جاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سلمان سلیم) کراچی میں ہونے والے چیمپئنز ٹرافی کے میچز کے دوران شائقین کرکٹ کو انتظامیہ نے ضروری ہدایات جاری کر دیں۔

جاری کردہ ہدایات کے مطابق سٹیڈیم سے متصل چائنہ گراؤنڈ، نیشنل کوچنگ سینٹر اور ایکسپو سینٹر گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کے لیے مخصوص پارکنگ ایریاز ہوں گے، اس کے علاوہ، وی آئی پیز اور خصوصی پاسز کی حامل گاڑیوں کی پارکنگ اسٹیڈیم کے اندر رکھی جائے گی۔
ٹریفک اور راستے:  سٹیڈیم کے اطراف تمام سڑکیں ٹریفک کی آمدورفت کے لیے کھلی رہیں گی تاہم، سر شاہ سلیمان روڈ استعمال کرنے والے عوام سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ میچ کے دوران متبادل راستہ اختیار کریں۔ 
داخلے کے گیٹس: شائقین کرکٹ سٹیڈیم میں داخلے کے لیے صرف مرکزی گیٹ اور گیٹ نمبر 04، 05، 06، 12، 13 اور 14 استعمال کر سکتے ہیں، وی آئی پیز اور  سٹیکر/پاسز والی گاڑیاں صرف گیٹ نمبر 8 سے داخل ہو سکیں گی۔
سیکیورٹی چیکنگ: تمام تماشائیوں کو  سٹیڈیم کے داخلی دروازوں پر سیکیورٹی چیکنگ سے گزارا جائے گا،شائقین کرکٹ سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ میچ شروع ہونے سے قبل سٹیڈیم پہنچیں،سٹیڈیم میں داخل ہونے کے لیے شائقین کو اپنا اصل قومی شناختی کارڈ لازمی ہمراہ لانا ہوگا، اس کے علاوہ، فزیکل میچ ٹکٹ (اصل ہارڈ کاپی) کا ہونا بھی ضروری ہے۔
 سٹیڈیم اور اس کے اطراف میں ہر قسم کے ڈرون کیمروں کے استعمال پر سخت پابندی ہوگی،سٹیڈیم کے گیٹس میچ کے شروع ہونے سے 3 گھنٹے پہلے کھول دیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: مجھ پرکوئی پریشر نہیں، ہر میچ میں کوشش ہوتی ہے ٹیم کیلئے بہتر پرفارم کروں: بابراعظم