سلمان خان نے فلم سکندر کا نیا پوسٹر غصیلے انداز میں جاری کردیا

Feb 18, 2025 | 23:08:PM
سلمان خان نے فلم سکندر کا نیا پوسٹر غصیلے انداز میں جاری کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب رپورٹ)بھارت کی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار سلمان خان نے پردہ سکرین پر اپنی سب سے زیادہ انتظار کی جانیوالی فلم ’سکندر‘ کا نیا پوسٹر مداحوں کے ساتھ شیئر کیا ہے جس کے خوب چرچے ہو رہے ہیں۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ان دنوں اداکار سلمان خان کی فلم 'سکندر' کے خوب چرچے ہورہے ہیں جس میں انکے ساتھ ساؤتھ فلم انڈسٹری کی مشہور اداکارہ رشمیکا مندانا اداکاری کے جوہر دکھاتی نظر آئیں گی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم ’سکندر‘ میں سلمان خان ایک مغرور اور خوددار شخصیت کے طور پر نظر آئیں گے، جو ’سکندر’ کے کردار کی اصل عکاسی کرے گا جبکہ اس فلم میں ان کے کردار کو شاہانہ پس منظر اور غرور و غصے کے ساتھ پیش کیا جائے گا۔دسمبر 2024 کو سلمان خان کی سالگرہ کے موقع پر فلم کا ٹیزر ریلیز کیا جانا تھا لیکن سلمان خان کی سالگرہ سے ایک روز قبل  بھارت کے سابق وزیراعظم منموہن سنگھ کی 26 دسمبر کی رات موت ہوگئی جس کے سبب ٹیزر ریلیز ملتوی کردی گئی اور 28 دسمبر کو ریلیز کیا گیا۔

اب فلم کے پروڈیوسر ساجد ناڈیاڈوالا کی سالگرہ کے موقع پر سلمان خان نے ’سکندر‘ کا نیا پوسٹر ریلیز کیا ہے جس میں ان کا بطور سکندر شاندار انداز میں دیکھا جاسکتا ہے۔پوسٹ میں سلمان خان کا سنجیدہ چہرہ قابلِ غور ہے اور وہ کسی جانب غصے سے دیکھ رہے ہیں لیکن اس پوسٹر میں نظر آنے والی انکی آنکھوں کی کشش کو نظر انداز ہی نہیں کرسکتا اور پوسٹر پر فلم کا نام اور ریلیز کے حوالے سے 2025 کی عید مینشن کیا۔پوسٹ کے کیپشن میں لمبی چوری کہانی لکھنے کے بجائے صرف اتنا لکھ کر فینز کو متوجہ کیا کہ ’سکندر آئیگا عید پر‘۔

یہ بھی پڑھیں: گلوکار انو جین  نےچپکے چپکے شادی کرلی،مداح حیران