پاکستان میں کورونا سے اموات کی تعداد 11ہزار تک پہنچ گئی

Jan 18, 2021 | 09:02:AM

(24نیوز)ملک میں 24گھنٹوں کے دوران مزید46افراد زندگی کی بازی ہارگئے جس کے بعد کورونا وائرس سے انتقال کرنیوالوں کی تعداد10ہزار997ہوگئی ہے جبکہ مہلک وائرس کے ایک ہزار920نئے کیسز  بھی سامنے آئے ہیں۔

 نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں اب تک 74 لاکھ 5 ہزار 571 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 37 ہزار 949 نئے ٹیسٹ کئے گئے،جن میں سے ایک ہزار 920 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

، پنجاب میں ایک لاکھ 49 ہزار 782، سندھ میں 2 لاکھ 35 ہزار 576، خیبر پختونخوا میں 63 ہزار 615، بلوچستان میں 18 ہزار 612، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 884، اسلام آباد میں 40 ہزار 111 جبکہ آزاد کشمیر میں 8 ہزار 361 مریض سامنے آچکے ہیں۔

پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 46 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 10 ہزار 997 ہوگئی۔ پنجاب میں 4 ہزار 432، سندھ میں 3 ہزار 793، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 783، اسلام آباد میں 457، بلوچستان میں 190، گلگت بلتستان میں 101 اور آزاد کشمیر میں 241 مریض جان کی بازی ہارچکے ہیں۔

این سی او سی کے مطابق اب تک 4 لاکھ 75 ہزار 228 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 2 ہزار 348 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

مزیدخبریں