جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن ،2دہشتگرد جہنم واصل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے 2 دہشت گرد ہلاک ہو گئے جبکہ ایک کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔
ملک دشمنوں کیخلاف آپریشن تیز، آئی ایس پی آر کے مطابق جنوبی وزیرستان کے علاقے نرگوسا میں سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا تو تو کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے دہشتگردوں کی جانب سےفائرنگ شروع کردی گئی، جوابی فائرنگ میں 2 دہشت گرد مارے گئے جبکہ ایک زخمی ہوا جسے سکیورٹی فورسز نے حراست میں لے لیا ۔
واضح رہے کہ ہلاک دہشتگرد حالیہ دنوں فوجی کانوائے پر حملہ میں ملوث تھے۔جس کے نتیجے میں ایک جوان زخمی ہو گیا تھا۔یہی گروپ فورسز کی کئی بار آئی ای ڈی بلاسٹ کر چکا ہے۔ذرائع کے مطابق ہلاک ہونیوالے دہشتگرد سکیورٹی فورسز کے آئی ای ڈی بلاسٹ میں بھی ملوث تھے۔جن میں 1 کیپٹن اور 2 جےسی او سمیت 8 جوان شہید ہو گئے تھے ۔خیال رہے مذکورہ دہشتگرد 2007/08 سے سکیورٹی فورسز پرحملے کرتے آ رہے تھے ۔ہلاک دہشتگردوں کا تعلق حلقہ زنگاڑہ کمانڈر زرقا جان عرف زرقاوی اور ٹی ٹی پی سجنا گروپ کے مفتی نورولی محسود دھڑے سے ہے۔