نقیب ﷲکی  تیسری برسی بھی گزر گئی۔۔لواحقین کو انصاف نہ ملا 

Jan 18, 2021 | 10:08:AM

(24نیوز)کراچی میں سابق ایس ایس پی راؤ انوار کے پولیس مقابلے میں مارے گئے نقیب ﷲ محسود کی تیسری برسی بھی گزر گئی۔ بے گناہ نقیب ﷲ کے والد انصاف کی راہ تکتے انتقال کر گئے مگر لواحقین اب تک کو انصاف نہ مل سکا۔

تفصیلات کے مطابق  جعلی پولیس مقابلے میں مارے جانے والے نقیب ﷲ محسود کی تیسری برسی کے موقع پر کراچی پریس کلب میں سماجی رہنما جبران ناصر نے گرینڈ جرگے کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کیس میں تیس ملزم ہیں 7 پولیس والے اب بھی مفرور ہیں۔انہوں نے کہا کہ راؤ انوار پولیس پر دھبہ ہے۔ امریکا نے بھی اس پر پابندی لگائی ہے اس کیس میں شواہد کو مٹا دیا گیا۔انہوں نے مزید کہا کہ راؤ انوار کو بری کرنے کی تیاری کی جا رہی ہے اسے 444 پولیس مقابلوں سے بری کرنے کی سازش کی جا رہی ہے۔

مزیدخبریں