اسرائیل نے مغربی کنارے  نئی غیر قانونی بستیوں کی منظوری دیدی

Jan 18, 2021 | 10:28:AM
 اسرائیل نے مغربی کنارے  نئی غیر قانونی بستیوں کی منظوری دیدی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)فلسطینی حکام کی اسرائیل کی جانب سے غیر قانونی آبادکاریوں کے اقدام کی مذمت کی گئی ہے۔ اسرائیلی وزیر اعظم نے اپنے رد عمل میں کہا ہے کہ غیر قانونی بستیوں کی منظوری دو ریاستی حل کے لئے بھی ایک بڑی رکاوٹ ثابت ہو گا۔ 

تفصیلات کے مطابق فلسطینی حکام نے کہا کہ اسرائیل کا یہ اقدام نئی امریکی انتظامیہ کی امن کی کوششوں کو ناکام بنانے کے مترادف ہو گا۔یاد رہے کہ یورپین یونین نے اسرائیل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فلسطین کے مقبوضہ علاقوں میں غیر قانونی بستیوں میں اضافے کا سلسلہ فوری طور پر روکے۔یہ مطالبہ یورپی یونین کے خارجہ امور کے ترجمان پیٹر اسٹانو نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کی جانب سے ویسٹ بینک کے علاقے میں 800 نئی رہائش گاہیں بنانے کی منظوری دینے کے فیصلے پر اپنے ردعمل میں کیا۔

انہوں نے کہا کہ کہ یورپی یونین ان تعمیرات کو بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی اور امن کے عمل کے حصول میں ایک بڑی رکاوٹ سمجھتا ہے۔ جبکہ یہ دو ریاستی حل کے لئے بھی ایک رکاوٹ ہے۔اس لئے یورپین یونین اسرائیل سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ اس غیر قانونی عمل سے باز رہے۔