امریکی نائب صدر کو قتل کی دھمکیاں، سکیور ٹی الرٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)صدر ٹرمپ کے حامیوں اور کچھ انتہا پسندوں نے امریکی نائب صدر مائیک پینس کو قتل کرنے کی دھمکیاں دینا شروع کر دی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق نائب صدر کو دھمکیاں نومنتخب صدر جوبائیڈن کی انتخاب میں فتح کی توثیق کرنے پر دی جا رہی ہیں۔دوسری جانب نو منتخب امریکی صدر جو بائیڈن کی حلف برداری سے پہلے واشنگٹن سمیت امریکا بھر میں سکیورٹی الرٹ ہے، امریکا بھر میں ہزاروں سکیورٹی اہلکار تعینات ہیں جبکہ دارالحکومت واشنگٹن میں لاک ڈاؤن کی صورتحال ہے، متعدد اہم سڑکیں اور راستے بند ہیں۔
واضح رہے کہ ویک اینڈ پر واشنگٹن ڈی سی سمیت دیگر اہم شہروں میں کسی قسم کا نا خوش گوار واقعہ پیش نہیں آیا، ممکنہ مسلح احتجاج کے پیش نظر مشی گن، ورجینیا، وسکونسن، پینسلوینیا اور واشنگٹن سمیت درجن سے زائد ریاستوں میں نیشنل گارڈ بھی تعینات ہیں۔خیال رہے کہ نو منتخب امریکی صدر جو بائیڈن کی تقریب حلف برداری 20 جنوری کو ہو گی۔