کوشش ہو گی بچوں پر زیادہ بوجھ نہ ڈالا جائے،وزیرتعلیم 

Jan 18, 2021 | 11:00:AM

 (24نیوز)سکولوں میں تدریسی عمل کی بحالی سے متعلق وزیر تعلیم سندھ نے کہا کہ کوشش ہوگی بچوں پر زیادہ بوجھ نہ ڈالا جائے۔

تفصیلات کے مطابق ان خیالات کا اظہار وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے سکولوں میں تدریسی عمل کی بحالی سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ سکولوں سے متعلق ایس او پیز پہلی جاری کرچکے ہیں۔سعید غنی نے کہا کہ سندھ حکومت کی اسٹیئرنگ کمیٹی نے بہت کام کیا ہے،سکولوں کو ایس او پیز پر عمل درآمد کی ہدایت کی گئی ہے، ایس او پیز پر عمل سےمتعلق  ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ کمیٹی بھی کردار ادا کرے گی۔

 واضح رہے کہ  وزیر تعلیم سندھ نے کہا ہے کہ اسٹیئرنگ کمیٹی نےکہا تھا کہ گرمیوں کی تعطیلات ایک ماہ کرنی چاہیئں۔انہوں نے کہا کہ کوشش ہوگی امتحانات مقرر کردہ وقت میں ہی ہوں خیال رہے کہ  امتحانات کا طریقہ کار مختلف ہوگا۔وزیرتعلیم نے مزید کہا ہے  کہ اسٹیئرنگ کمیٹی میٹنگ کرے گی اور پھر تجاویز اور صورتحال دیکھ کر فیصلہ کریں گے۔

 
 

مزیدخبریں