ڈیفنس :منشیات فروش کیخلاف کارروائی کے دوران پولیس اہلکار شہید

Jan 18, 2021 | 11:06:AM

(24نیوز) پولیس کو انتہائی مطلوب منشیات فروش کے خلاف کارروائی کے دوران ایک پولیس اہلکار شہید ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی پولیس کی جانب سے ڈیفنس فیز 5 میں مطلوب منشیات فروش کی اطلاع پر چھاپہ مار کارروائی کی گئی، منشیات فروش نے پولیس کو دیکھتے ہی اہلکار پر کار چڑھا دی۔ایس ایس پی ساوتھ کا کہنا ہے کہ کار کی زد میں آکر پولیس اہلکار جام شہادت نوش کرگیا۔جاں بحق اہلکار کی شناخت میر محمد کے نام سے ہوئی ہے جو ڈی ایس پی درخشاں آفس میں تعینات تھا۔

ذرائع کے مطابق ایس ایس پی ساوتھ کا کہنا تھا کہ واقعہ رات گئے چھاپہ مار کارروائی کے دوران پیش آیا۔اہلکار کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا تھا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکا۔ایس ایس پی نے بتایا کہ پولیس اہلکار کو کار تلے کچلنے والے مطلوب منشیات فروش کو ساتھی سمیت گرفتار کرلیا ہے۔

 
 

مزیدخبریں