(24نیوز)قومی احتساب بیورو (نیب) خیبر پختونخوا نے غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کے خلاف گھیرا تنگ کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق نیب نے پشاور میں زرعی اراضی پر قائم غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا ۔156 غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کے خلاف انکوائریز کی منظوری بھی دے دی ۔نیب کے پی کے مطابق شکایات کی تصدیق کے مرحلے میں قوانین کی خلاف ورزی کے شواہد مل گئے ہیں۔ زرعی اراضی پر ہاؤسنگ سوسائٹیز کا قیام سپریم کورٹ کے فیصلے کی خلاف ورزی ہے۔ سوسائٹیز نے پشاور ڈیویلپمنٹ اتھارٹی سے بھی این او سی نہیں لیا۔
واضح رہے کہ وزیراعلیٰ کے پی محمود خان نے بھی غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کے خلاف کارروائی کا حکم دیا تھا ۔