پی ڈی ایم سے کیسے نمٹیں؟ وزیراعظم نے ترجمانوں کا اجلاس بلالیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے جلسوں سے کیسے نمٹیں؟وزیراعظم عمران خان نےمشاورت کیلئے حکومتی ترجمانوں اور پارٹی رہنماؤں کا اجلاس بلالیا۔
وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت حکومتی و پارٹی ترجمانوں کا اجلاس آج ہوگا، ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں اپوزیشن کی 11 جماعتوں کی جانب سے کل الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج کی حکمت عملی طےکی جائے گی۔اجلاس میں نون لیگ اور پی پی کے خلاف ممنوعہ فنڈنگ کے معاملہ پر بات ہوگی جبکہ ملکی معیشت سمیت ملکی سیاسی صورتحال بھی زیرغور آئے گی، وزیراعظم عمران خان ترجمانوں کو پارٹی بیانیہ مضبوط بنانے کیلئے اہم گائیڈ لائنز بھی دیں گے۔