(24نیوز)وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ حکومت کو کام نہیں کرنے دیا جارہا ہے۔وفاقی حکومت مختلف معاملات میں رکاوٹیں ڈال رہی ہے۔وفاقی حکومت لوگوں کے سر سے چھت چھین رہی ہے۔وفاق بے حس ہے ایسی بے حسی پہلے کبھی نہیں دیکھی۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نےسکھر میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ روٹی کپڑا اور مکان پیپلز پارٹی کے قائد ذولفقار علی بھٹو کا منشور تھا۔ قائد جمہوریت کے منشور پر عمل پیرا ہوکر گھر فراہم کررہے ہیں۔پیپلزپارٹی شہید ذوالفقار علی بھٹو کے وژن پر کام کررہی ہیں۔18 ویں ترمیم میں ہماری ہی حکومت نے صوبوں کو اختیار دیا۔صوبہ سندھ نے 16 قوانین لیبر کے حوالے سے بنائے ہیں۔سندھ حکومت نے سب سے پہلے ورکرز ویلفیئر فنڈز کلیکشن شروع کیا۔این آئی سی وی ڈی ورکرز ویلفیئر بورڈ کے تحت بنایا گیا۔پاکستان بھر میں این آئی سی وی ڈی سکھر نمایاں ہے۔وفاقی حکومت نےمہنگائی کا طوفان برپا کیا ہوا ہے۔