(24نیوز)وزیر اعلیٰ پنجاب کی معا ون خصو صی اطلا عات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ حکومت نے براڈ شیٹ رپورٹ پبلک کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔دو خاندانوں نے دو بار این آراو لیا۔عوام سے ہم کچھ نہیں چھپائیں گے۔
تفصیلا ت کے مطا بق معا ون خصو صی کا کہنا تھا کہ جب انکی کرپشن کے ثبوت آتے ہیں تو حکومت کے خلاف نئی تدابیر سوچتے ہیں۔کرپٹ امام کی امامت میں یہ لوگ احتجاج کرنے جا رہے ہیں۔ یہ کرپٹ امام کی امامت میں جمہوریت کو چیلنج کرنا چاہتے ہیں۔ شہباز شریف نے صرف ناموں کی تختیاں لگائیں۔شہباز شریف کے منصوبے لاہور کی تباہی کا باعث بنے۔ بغیر کسی پلاننگ کے منصوبے لگائے گئے۔
پی ڈی ایم وا لے کرپٹ امام کی امامت میں جمہوریت کو چیلنج کرنا چاہتے ہیں،فر دوس عا شق اعوا ن
Jan 18, 2021 | 18:24:PM