تبدیلی سر کا ر کا کا رنا مہ ،صرف 7 ماہ میں پٹرولیم مصنوعات 41 روپے 9 پیسے فی لٹرمہنگی کی گئیں

Jan 18, 2021 | 18:49:PM
تبدیلی سر کا ر کا کا رنا مہ ،صرف 7 ماہ میں پٹرولیم مصنوعات 41 روپے 9 پیسے فی لٹرمہنگی کی گئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play


(24نیوز)عوام پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے بوجھ تلے دب گئے، صرف7 ماہ میں مصنوعات 115 فیصد تک مہنگی کردی گئیں ۔
تفصیلا ت کے مطا بق جون 2020 سے جنوری 2021 تک مٹی کا تیل 115 فیصد مہنگا کیا گیا۔ اسی عرصے میں لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 100 فیصد اضافہ ہوا ۔ہائی اسپیڈ ڈیزل 58.7 فیصد اور پٹرول 53.54 فیصد مہنگا کیا گیا ۔جون 2020 سے جنوری 2021 تک پٹرول 34 روپے 68 پیسے فی لٹرمہنگا کیا گیا ۔پٹرول کی قیمت 74 روپے 52 پیسے سے بڑھ کر 109 روپے 20 پیسے فی  لٹرہوگئی۔ اسی عرصے میں ہائی اسپیڈ ڈیزل 33 روپے 4 پیسے فی لٹرمہنگا کیا گیا ۔ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 80 روپے 15 پیسے سے بڑھ کر 113 روپے 19 پیسے  لٹرہوگئی ۔جون 2020 تا جنوری 2021 لائٹ ڈیزل 38 روپے 9 پیسے فی  لٹرمہنگا کیا گیا۔ لائٹ ڈیزل کی قیمت 38 روپے 14 پیسے سے بڑھ کر 76 روپے 23 پیسے  لٹرہوگئی۔ اسی عرصے میں مٹی کا تیل 41 روپے 9 پیسے فی  لٹرمہنگا کیا گیا۔ مٹی کے تیل کی قیمت 35 روپے 56 پیسے سے بڑھ کر 76 روپے 65 پیسے فی لٹرہوگئی۔ گذشتہ 7 ماہ میں خام تیل کی قیمت میں 15 ڈالر فی بیرل کا اضافہ ہوا، اسی عرصے میں خام تیل کی قیمت 40 ڈالر سے بڑھ کر 55 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔