فارن فنڈنگ کیس، کل الیکشن کمیشن کے سامنے بھر پور احتجاج کرینگے،فضل الرحمان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن سے مطالبہ کرینگے کہ پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس میں جرم کا اعتراف ہوچکا ہے اس کا الیکشن کمیشن فوراً فیصلہ سنائے ، التوا سے شکوک و شبہات پیدا ہورہے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پی ڈی کی سٹیرنگ کمیٹی کا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کل اسلام آباد میں الیکشن کمیشن کے سامنے سامنے فارن فنڈنگ کیس کے سلسلے میں بھرپور احتجاجی مظاہرہ کرینگے۔اس فارن فنڈنگ کیس کے مرکزی ملزم عمران خان نیازی ہے اس پیسے کو دھاندلی اور انتشار کے لئے استعمال کیا گیا۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ عمران نیازی نے مدر آف این آر او لے کر ملک میں سیاسی عدم استحکام پیدا کیا ۔ہم الیکشن کمیشن سے مطالبہ کرینگے کہ جس جرم کا اعتراف ہوچکا ہے اس کا الیکشن کمیشن فوراً فیصلہ سنائے۔ اس طرح التوا سے شکوک و شبہات پیدا ہورہے ہیں ۔ اس فیصلے میں کیوں تاخیر ہورہی ہے کبھی تو ایک منتخب وزیراعظم کے خلاف چھ ماہ میں فیصلہ دیا جائے مگر سلیکٹڈکے خلاف چھ سال سے معاملے کو کیوں التوا کا شکار کیا جارہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ آج کے اجلاس میں ملک بھر میں احتجاجی مظاہروں اور ریلیوں کے حوالے سے شیڈول کو حتمی شکل دی گئی ہے ۔21 جنوری کو اسرائیل نامنظور جلسہ کراچی میں ہوگا 5۔ فروری کو کشمیر ڈے کے موقع پر لیاقت باغ میں جلسہ ہوگا، 9 فروری کو حیدر آباد اور 13 فروری کو سیالکوٹ میں جلسہ ہوگا ۔16 فروری کو پشین ، 23 کو سرگودھا جبکہ 27 خو خذدار میں جلسہ ہوگا۔