مفتی عبدالقوی کو ٹک ٹا کر کا زناٹے دا ر تھپڑ،دن میں تا رے دکھا دئیے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) قندیل بلوچ کیس میں مبینہ ملوث رہ کر خبر وں میں آنے وا لے مفتی عبدالقوی کوٹک ٹا کر حریم شا ہ نے تھپڑ مار دیا۔مگر اس کی وجوہات ابھی تک سامنے نہیں آسکیں۔
تفصیلا ت کے مطابق سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مفتی عبدالقوی کسی ہوٹل کے کمرے میں بیڈ پر بیٹھ کر موبائل فون استعمال کر رہے ہیں کہ اسی دوران ان کے ساتھ کمرے میں موجود سرخ کپڑوں میں ملبوس لڑکی انہیں تھپڑ رسید کردیتی ہے۔ تھپڑ کھانے کے بعد مفتی عبدالقوی ہکا بکا رہ جاتے ہیں۔
⚠️❗️ Exclusive: #HareemShah slapped #MuftiAbdulQavi pic.twitter.com/gepdWCq2Fq
— Showbiz & News (@ShowbizAndNewz) January 18, 2021
واقعہ کراچی کے نجی ہوٹل میں پیش آیا،مفتی عبدالقوی نجی چینل کے مارننگ شو میں شرکت کیلئے کراچی تھے ۔ مفتی عبدالقوی کا کہنا ہے کہ قانونی کارروائی کیلئے دوستوں سے مشورہ کر رہا ہوں۔انہوں نے کہا کہ میں ہوٹل کے کمرے میں تھا ،اس موقع پر دو خواتین آئیں ان میں سے ایک حریم شاہ تھی دوسری کو میں نہیں جانتا،اچانک حر یم شاہ نے مجھے تھپڑ مارا اور ساتھی سمیت بھاگ گئیں،مجھے نہیں معلوم حریم شاہ نے یہ حرکت کیوں کی،مجھے یہ بھی نہیں معلوم انہوں نے ویڈیو بھی بنائی اور اس کے وائرل کرنے کا مقصد کیا ہے۔