(24 نیوز) پیپلزپارٹی کی رہنمانفیسہ شاہ کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ابھی تک کورونا ویکسینیشن کا کوئی پلان نہیں بنا،حکومت کو کورونا کی فکر تب تھی جب پی ڈی ایم کے جلسے ہو رہے تھے۔
تفصیلات کے مطابق نفیسہ شا ہ نے کہا ہے کہ حکومت کرونا کے حوالے سے سنجیدگی کے ساتھ فیصلہ نہیں کر پا رہی۔ حکومت کو سبسڈی دے کر عوام تک کورونا ویکسین پہنچانی چاہیے۔انہوں نے مزید کہا کہ مارچ تک ویکسین لانے سے متعلق حکومت بونگیناں مار رہی ہے۔ الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج اس لئے ضروری ہے کہ پی ٹی آئی فنڈنگ کیس کئی سالوں سے زیر التوا ہے۔
حکومت کرونا کے حوالے سے سنجیدہ نہیں،نفیسہ شاہ
Jan 18, 2021 | 21:05:PM