سندھ ہائی کورٹ کا محکمہ آبپاشی کی زمینوں سے قبضہ ختم کرنیکا حکم

Jan 18, 2021 | 22:08:PM
 سندھ ہائی کورٹ کا محکمہ آبپاشی کی زمینوں سے قبضہ ختم کرنیکا حکم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)نہری نظام کی زمینوں پر بڑے پیمانے پر قبضے کا معاملہ،سندھ ہائی کورٹ کے لارجر بنچ نے آبپاشی کی زمین سے تجاوزات اور قبضے ختم کرنے کا حکم دے دیا ۔

تفصیلات کے مطابق عدالت نے تجاوزات اور قبضے ختم کرنے کے لئے 30 جون 2021 تک مہلت دے دی۔ عدالت نے تجاوزات تین مرحلوں میں ختم کرنے کی حکومت سندھ کی تجویز بھی منظور کر لی۔ تجاوزات آبپاشی کی زمین کینالز، سمیت بندوں سے ختم کرنے کا حکم مقرر مدت کے بعد کوئی مہلت نہیں ملے گی۔
عدالت نے پہلے مرحلے میں کینالز، مائینرشاخ سمیت بندوں سے 28 فروری تک تجاوزات ، دوسرے مرحلے میں 30 اپریل تک آبپاشی کی زمین کمرشل مقاصد کیلئے کی گئی تجاوزات   جبکہ تیسرے مرحلے میں رہائشی مقاصد کے لئے بنائی گئی تعمیرات 30 جون تک ختم کرنے کا حکم جاری کردیا۔ تجاوزات کے خلاف دائر درخواستیں بھی خارج کردی گئیں ۔
عدالت نے کہاتمام سرکاری زمین سے تجاوزات کے خاتمے کا حکم  عدالت عظمیٰ دے چکی ہے، تجاوزات کے خاتمے کے خلاف اگر کوئی اعتراضات ہیں تو سپریم کورٹ سے رجوع کیا جائے۔عدالت نے تجاوزات کے خلاف جاری مہم کے سلسلے میں آئندہ سماعت پر پیش رفت رپورٹ بھی پیش کرنے کا حکم دیدیا ۔