کورونا وبا کے بعد مسجد الحرام آنے والوں کی تعداد 67 لاکھ سے تجاوز کر گئی

Jan 18, 2021 | 22:29:PM

 (24نیوز)مسجد الحرام اور مسجد نبوی کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ کورونا وبا کے بعد سے اب تک عمرہ اور نماز کے  لیے مسجد الحرام آنے والوں کی تعداد 67 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔ 
 تفصیلا ت کے مطا بق یہ اعدادوشمار 4 اکتوبر 2020 سے 16 جنوری 2021 تک کے ہیں۔ ان میں 17 لاکھ 94 ہزار عمرہ زائرین تھے جبکہ نمازیوں کی تعداد 50 لاکھ تک پہنچ گئی ہے۔  یاد رہے کہ کورونا وبا کے پیش نظر نماز اور عمرے کے لیے جانے والوں پر یہ پابندی ہے کہ وہ اعتمرنا ایپ کے ذریعے نماز اورعمرے کا اجازت نامہ حاصل کریں۔ یہ پابندی بیرون ملک سے آنے والے عمرہ زائرین پر بھی لاگو کی جارہی ہے۔  

مزیدخبریں