حیران مت ہو ں، پاکستانی 6 ماہ میں 46 ارب کی چائے ہضم کر گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)ادارہ شماریات کے مطابق پاکستانی گزشتہ 6 ماہ میں 46 ارب سے زائد کی چائے پی گئے۔ رواں مالی سال جولائی سے دسمبر کے 6 ماہ کے دوران پاکستان میں 46 ارب کی چائے درآمد کی گئی۔
تفصیلا ت کے مطا بق اسی عرصے کے دوران پاکستان نے ایک کھرب 53 ارب روپے کے موبائل فون ،ایک کھرب 6 ارب روپے کی گندم، 47 ارب کی دالیں اور تقریبا 8 کروڑ روپے کاڈرائی فروٹ درآمد کیا ۔واضح رہے کہ پاکستان میں چائے کی پیداوار نا ہونے کے برابر ہے جس کے باعث پاکستان کو چائے دیگر ممالک سے درآمد کرنی پڑتی ہے جس پر کثیر ذرمبادلہ خرچ ہوتا ہے۔