دسمبر میں 20 کروڑ 24 لاکھ ڈالر کی بیرونی سرمایہ کاری ہوئی ،مرکزی بینک
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)سٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ پاکستان میں دسمبر میں 20 کروڑ 24 لاکھ ڈالر کی بیرونی سرمایہ کاری ہوئی ۔ملکی نجی شعبے میں 13.48 کروڑ اور سرکاری شعبے میں 6.77 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی ۔
تفصیلا ت کے مطا بق مر کزی بینک کی رپو رٹ میں کہا گیا ہے کہ رواں سال کی پہلی ششماہی میں 51.45 کروڑ ڈالر کی بیرونی سرمایہ کاری ہوئی ۔ بیرونی سرمایہ کاری پچھلے مالی سال کے مقابلے رواں مالی سال چھ ماہ میں 72 فیصد ریکارڈکی گئی۔جولائی سے دسمبر کے دوران براہ راست سرمایہ کاری 30 فیصد کم ہوکر 95 کروڑ ڈالر رہی ۔رواں مالی سال جولائی سے دسمبر میں اسٹاک مارکیٹ سے 24 کروڑ ڈالرکی سرمایہ کاری نکالی گئی ۔چھ ماہ میں نجی شعبے میں 70.83 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی ۔ سرکاری شعبے سے چھ ماہ میں 19.38 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری نکالی گئی ۔