پٹرول کے بعد عوام پر بجلی بم پھر گرائے جانے کا امکان

Jan 18, 2022 | 00:17:AM

(24نیوز)عوام ایک بار پھر بجلی کی قیمتوں میں اضافے کیلئے ہوجائیں تیار ،بجلی کے بنیادی ٹیرف میں مزید 95 پیسے تک فی یونٹ اضافے کی تجویز ۔

تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف کی شرائط پر ایک بار پھر بجلی کی قیمت میں اضافہ کی تیاری کی جارہی ہے،بجلی کے بنیادی ٹیرف میں مزید 95 پیسے تک فی یونٹ اضافے کی تجویز زیر غور ہے۔

جکہ بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اوسط 53 پیسے اضافہ کی تجویز ہے۔غیر مستحق صارفین کیلئے سالانہ 20 ارب روپے سبسڈی کم کرنے کی تجویز  بھی زیر غور ہے۔پاور ڈویژن نے درخواست نیپرا میں جمع کرادی ہےنیپرا پاور ڈویژن کی درخواست پر 24 جنوری کو سماعت کرے گی۔اس سے قبل حکومت نے نومبر میں بجلی کا بنیادی ٹیرف ایک روپے 68 پیسے فی یونٹ تک بڑھایا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:  کورونا۔۔10ویں اور  12ویں کے امتحانات دو ٹرم میں لینے کا فیصلہ

مزیدخبریں