حوثی باغیوں کاڈرون حملہ ۔۔۔متحدہ عرب امارات کاجوابی کارروائی کا اعلان

Jan 18, 2022 | 10:54:AM

(24نیوز)متحدہ عرب امارات نے ابوظہبی میں ڈرون حملہ کرنے پر حوثی باغیوں کیخلاف کارروائی کا اعلان کردیا۔ 
یہ بھی پڑھیں:ملازمین کی موجیں۔۔۔سرکاری اور نجی دفاترصرف 4 دن کھولنے کا فیصلہ
تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کے حکام نے حوثی باغیوں کی طرف سے ابوظہبی پر حملے کو”گھناونی کارروائی“ قرار دیاہے ۔اماراتی وزیرخارجہ نے کہا کہ حوثی باغیوں کی جانب سے شہری تنصیبات کو نشانہ بنانے کی شدید مذمت کرتے ہیں ان کا کہناتھا کہ حوثی باغیوں کو مجرمانہ اقدام کی سزا ضرور ملے گی جبکہ امریکا، سعودی عرب، بحرین، قطر اور اسلامی تعاون تنظیم کی جانب سے بھی اس حملے کی مذمت کی گئی ۔امریکا نے اعلان کیا ہے کہ حوثی باغیوں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائیگا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز ابوظہبی میں حوثی باغیوں کے ڈرون حملے کے نتیجے میں ایک پاکستان شہری اور دوبھارتی شہری جاں بحق ہوگئے تھے جبکہ چھ افراد زخمی ہوگئے تھے ۔پولیس کے مطابق ڈرون حملے سے ابوظہبی میں تین آئل ٹینکرز اور ابوظہبی انٹرنیشنل ایئرپور ٹ کو نشانہ بنایاگیاتھا۔بعد میں یمن کے حوثی باغیوں نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی۔
یہ بھی پڑھیں:سکولوں کو بند رکھنے کا اب کوئی جواز نہیں۔۔گلوبل ایجوکیشن ڈائریکٹر ورلڈبینک کا تعلیمی اداروں کی بندش پر اہم بیان

مزیدخبریں