وزیراعظم کیلئے 4 لیگی امیدواروں کے نام دیکھ کر نوازشریف ناراض ۔۔شہبازشریف کی منانے کی کوشش ناکام
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک )ایک اخبار نے دعویٰ کیاہے کہ وزیراعظم کیلئے 4 لیگی امیدواروں کے نام دیکھ کر نوازشریف ناراض ہو گئے اور شہبازشریف کی مرضی سے نواز شریف کو عبوری سیٹ اپ پر منانے کی کوشش ناکام ہو گئی ہے ۔
ایک اخباری رپورٹ کے مطابق فواد چوہدری نے جن 4 لیگی رہنماؤں کا ذکر کیا وہ عبوری وزیر اعظم کے امیدوار تھے۔ان چار میں سے ایک رہنما چند روز پہلے نواز شریف سے ملنے گئے تھے اور انہوں نے عبوری وزیر اعظم کیلئے اپنا نام سب سے اوپر لکھا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:خوشخبری۔۔ چین نے کورونا کے خاتمے کی دوا تیار کرلی!!
ذرائع کے مطابق باقی 3 میں سے ایک سینٹرل پنجاب دوسرا پوٹھوہار اور تیسرا کراچی سے تھا۔پوٹھوہار سے امیدوار نے خود خواہش ظاہر نہیں کی بلکہ انھیں نامزد کیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:لوئر دیر ۔۔دہشتگردوں کا چیک پوسٹ پر حملہ۔۔1 اہلکار شہید