عامر خان سے خفیہ شادی۔۔ پریتی زنٹا کے رد عمل سے تہلکہ مچ گیا

Jan 18, 2022 | 12:12:PM

(ویب ڈیسک) بالی ووڈ انڈسٹری میں ہر آئے روز نت نئی خبروں اور  افواہوں کا سلسلہ جاری رہتا ہے اور اب ایک مرتبہ پھرمعروف بھارتی اداکار عامر خان اور اداکارہ پریتی زنٹا سے متعلق  ایک خبر نے بھارت کی شوبز انڈسٹری میں   تہلکہ مچادیا ،تاہم اس خبر پر بھارتی اداکارہ پریتی زنٹا کا رد عمل بھی سامنے آگیا ۔

تفصیلات کے مطابق  بھارتی اداکارعامر خان اور رینا دت  کے درمیان طلاق کے بعد  ایک خبر سامنے آئی کہ مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے خوبرو بھارتی اداکارہ پریتی زنٹا سے خفیہ شادی کر لی ہے یہ خبر جنگل میں  آگ کی طرح ہر طرف پھیل گئی اور  شوبز انڈسٹری میں   تہلکہ مچ گیا۔

بھارتی اداکارہ پریتی زنٹا  نے اس حوالے سے بات کرتے ہوئے ایک ٹی وی شو کے دوران بتایا کہ ان خبروں کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ، انہوں نے اس خبر کو افواہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ  وہ بھی یہ خبر سننے کے بعد دنگ رہ گئیں،ان کا کہنا تھا کہ اگر یہ خبر سچ ہوتی تو سب کو خود بتاتی مگر ایسا کچھ نہیں ہے۔

 پریتی زنٹا نے مزید کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ جب  عامر خان اور رینا دت میں طلاق ہوئی تو  ان دنوں عامر خان کیساتھ فلم ’’دل چاہتا ہے ‘‘ ہے کام کیا  اور ہم دونوں بطور دوست ایک دوسرے کے کافی قریب تھے ، مشکل وقت میں عامر خان کیلئے سہارا بنی، اس کے بعد مجھے  مسز عامر کہا جانے لگا ، تاہم ہر جگہ مجھے وضاحت دینا پڑتی کہ ہم نے شادی نہیں کی بلکہ عامر تو مجھے اپنی چھوٹی بہن کا درجہ دیتے ہیں، اس رشتے کو کوئی اور نام نہ دیا جائے۔

اداکارہ کے بیان کے بعد  بھارت کی شوبز انڈسٹری میں  اس بات کو لے کر کافی چہ  مگوئیاں ہیں کہ عامر خان اور اداکارہ پریتی زنٹا  کا آپس میں کیا رشتہ ہے البتہ اداکارہ کے درعمل سے یہ بات واضح ہو گئی ہے کہ ان کی شادی عامر سے نہیں ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: راہیں جُدا ۔۔بالی ووڈ کی معروف جوڑی کا بریک اپ ہو گیا
 

مزیدخبریں