(ویب ڈیسک)فرانس کی پارلیمنٹ نے کورونا کی روک تھام کیلئے سخت اقدامات کی منظور ی دیدی۔
تفصیلات کے فرانس میں پارلیمنٹ نے حال ہی میں کورونا کی روک تھام کے حوالے سے اقدامات کی حتمی منظوری دی ہے۔ ان اقدامات میں ویکسین نہ لگوانے والوں کو عوامی مقامات پر جانے کی اجازت نہ دینا شامل ہے۔پارلیمنٹ میں ہونے والی رائے شماری میں قانون کے حق میں 215 اور مخالفت میں 58 ووٹ آئے۔
اپوزیشن نے قانون کی بعض شقوں پراعتراض کیا ہے اور کہا کہ بعض شقیں نہایت سخت ہیں۔ قانون کے تحت لوگوں کو عوامی مقامات میں داخل ہونے کے لیے ویکسین سرٹفکیٹ کا حصول لازم ہو گا۔ ان میں ریستوران ، قہوہ خانے ، سینیما ہاوس اور ٹرینیں شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:5.3 شدت کا زلزلہ ۔۔۔26افراد جاں بحق
غیر ویکسین شدہ افرادعوامی مقامات پر نہیں جاسکیں گے ۔۔۔ قانون منظور
Jan 18, 2022 | 12:36:PM