حریم شاہ حکومت کی نااہلی پر برس پڑیں

Jan 18, 2022 | 13:09:PM

(ویب ڈیسک)ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ پیسوں کیساتھ ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعدشدید تنقید کی زد میں ہیں ۔انہوں نے تنقید کرنیوالوں کھری کھری سنادی ہیں۔ 
یہ بھی پڑھیں: شہزاداکبر مجھ پر وقت ضائع کرنے کے بجائے نوازشریف کیس پر توجہ دیں : حریم شاہ
تفصیلات کے مطابق ٹک ٹاک سٹار پیسوں کیساتھ ویڈیو بنانے کی وجہ سے اس وقت کافی تنازعات میں گھر چکی ہیں ۔سوشل میڈیا پر انہیں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔حتی کہ انہیں تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے اور حکومت کی طرف سے بھی نوٹس مل چکا ہے ۔ تنقید کرنیوالوں کو حریم شاہ نے خوب سنائیں ۔ اپنے انسٹا گرام پر حریم نے ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں انہوں نے بتایا کہ وہ اس وقت برمنگم میں موجود ہیں اور پاکستانی ریسٹو رنٹ پر کھانا کھانے کیلئے آئی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ میرے خلاف ویڈیوز بنا رہے ہیں وہ لوگوں میں میرے حوالے سے منفی باتیں پھیلا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کسی کے بھونکنے سے مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا ۔ان کا کہناتھا کہ میں نے کبھی پاکستان کے خلاف کوئی بات نہیں کی ۔ ان کا کہناتھا کہ مجھے پاکستانی ہونے پر فخر ہے میرے ماں باپ پاکستانی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ میں نے صرف یہ بات کی کہ پاکستان کی حکومت نے کرنسی کو کس ڈی ویلیو کیا ہزار وعدوں کے باوجود ۔
یہ بھی پڑھیں: مہوش حیات ہالی ووڈ میں کونسی سیریز میں کام کریں گی؟

مزیدخبریں