این سی او سی اجلاس۔۔تعلیمی ادارو ں میں4چھٹیاں کرنے پر غور

Jan 18, 2022 | 16:20:PM

 (مانیٹرنگ ڈیسک) کورونا وائرس کی تشویشناک صورتحال کے پیش نظر این سی او سی کے اہم اجلاس میں تعلیمی اداروں کی صورتحال کا  جائزہ لیا گیا۔

این سی او سی اجلاس میں نئی بندشوں کے حوالے سے مختلف تجاویز پر غور کیا گیا ،تعلیمی اداروں کو ہفتے میں 3 دن کرنے اور 4چھٹیوں کے حوالے سے بھی تجویز دی گئی جبکہ اسلام آباد میں 7 روز کے لیے سکولز کو آن لائن کرنے کی بھی تجویز ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سعودی عرب کا عمرہ زائرین کیلئے نیا سرکلر جاری

این سی او سی اجلاس میں تعلیمی اداروں میں جاری ٹیسٹنگ پر بریفنگ  بھی دی گئی ، ایس او پیز پر عمل درآمد نہ کرنے والے تعلیمی اداروں کو سیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔تعلیمی اداروں میں سٹوڈنٹس و ٹیچرز کی لازمی ویکسینیشن کے لیے اقدامات پر زور دیا گیا ہے۔

 یہ بھی پڑھیں:ریلوے لائن پر دھماکہ ۔ ٹرین پٹڑی سے اتر گئی۔۔متعدد مسافر زخمی

مزیدخبریں