(24 نیوز)اسلام آباد کی عدالت عالیہ سے وفاقی حکومت کیلئے بری خبر۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے طارق جاوید بنوری کو بطور چیئرمین ایچ ای سی بحال کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی حکومت کی طرف سے ہٹائے گئے چیئرمین ایچ ای سی کو عہدے پر بحال کر دیا۔مارچ 2021 کو ایچ ای سی کے چیئرمین ڈاکٹر طارق بنوری کو عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا۔ڈاکٹر طارق بنوری کو سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے بطور چیئرمین ایچ ای سی مئی 2018 میں تعینات کیا تھا۔طارق جاوید بنوری کی بطور چیئرمین ایچ ای سی چار سالہ مدت مئی 2022 میں مکمل ہونا تھی۔
یہ بھی پڑھیں: مسلم لیگ ن کے رہنما ملک احمد خان کورونا میں مبتلا