میچ فکسنگ۔۔بھارت کےبڑے کرکٹر کو بکئے کا فون ۔۔کتنی رقم آفر ہوئی۔۔؟

Jan 18, 2022 | 18:36:PM
 بھارتی, کرکٹر ,راج, گوپال ,ستیش
کیپشن:  بھارتی کرکٹر راج گوپال ستیش (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) انڈین پریمئر لیگ (آئی پی ایل) کی ٹیموں  کنگز الیون پنجاب  اور کولکتہ نائٹ رائیڈرز  جیسی ٹیموں کی  نمائندگی کرچکے راج گوپال ستیش نے  بھارتی کرکٹ میں اس وقت سنسنی پھیلا دی، جب انہوں نے دعویٰ کیا کہ انہیں میچ فکسنگ کے لئے آفر کیا گیا تھا اور اس کام کے لئے ان کے سامنے لاکھوں روپے کی پیشکش کی گئی تھی۔

بھارت کے ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق آئی پی ایل اور رانجی ٹرافی کھلاڑی راج گوپال ستیش نے الزام لگایا ہے کہ انہیں میچ فکسنگ کے لئے 40 لاکھ روپے  کی پیشکش کی گئی تھی۔ اس سے متعلق بنگلور پولیس میں شکایت درج کرائی گئی۔تامل ناڈو کے ستیش اپنی ریاست کے علاوہ ڈومیسٹک کرکٹ میں آسام کی بھی نمائندگی کرچکے ہیں۔ وہ متنازعہ انڈین کرکٹ لیگ میں بھی کھیل چکے ہیں، تاہم بھارتی کرکٹ بورڈ  کی منظوری کے بعد انہوں نے  کرکٹ میں واپسی کی تھی۔ 41 سال کے ستیش اب تامل ناڈو پریمیئر لیگ میں چیپاک سپر لیگ کی طرف سے کھیلتے ہیں۔ ایسا مانا جا رہا ہے کہ انہیں اس ٹورنامنٹ میں میچ فکسنگ کے لئے پیشکش کی گئی تھی۔رپورٹ کے مطابق پولیس سے پہلے انہوں نے بھارتی کرکٹ بورڈ کے سامنے اس معاملے کو اٹھایا اور آئی سی سی کو بھی اس بارے میں بتا دیا گیا ہے۔ باضاطہ پولیس شکایت درج کرلی گئی ہے۔ ایک سپیشل ٹیم کو اس بارے میں اطلاع دیدی گئی ہے اور پولیس کو شک ہے کہ بنی آنند نام کا ملزم بنگلور میں ہے۔

شکایت بی سی سی آئی کے اینٹی کرپشن یونٹ کے بی لوکیش نے بنگلور میں شکایت درج کرائی۔ درج شکایت کے مطابق، تین جنوری کو بنی آنند نے انسٹا گرام پر ستیش کو میسیج کرکے فکسنگ کے لئے 40 لاکھ روپئے کا آفر دیا تھا۔ آنند نے بتایا کہ دو کھلاڑی پہلے ہی ان کے آفر کو قبول کرچکے ہیں۔ سابق رانجی کھلاڑی نے اس آفر کو مسترد کردیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت کیلئے دھچکا۔۔ہائیکورٹ نےطارق جاوید بنوری کو بطور چیئرمینHEC بحال کر دیا