(24نیوز)سندھ حکومت نے کورونا کے تیز پھیلاﺅ کے پیش نظر پبلک ٹرانسپورٹ اور اندرون ملک پروازوں میں کھانے اور ناشتے پر پابندی عائد کرتے ہوئے کمشنرز،ڈپٹی کمشنرز، قانون نافذ کرنے والے اداروں کو عملدرآمد کی ہدایات جاری کردی ہیں۔
محکمہ داخلہ سندھ نے پابندی کا حکم نامہ جاری کردیا، جس میں کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو عملدرآمد کی ہدایات دی گئیں ہیں۔محکمہ داخلہ سندھ نے حکم نامے میںکہا ہے کہ خلاف ورزی پر188 کے تحت کارروائی کی جائے۔
واضح رہے کہ شہر قائد میں مزید 270 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔محکمہ صحت سندھ کے مطابق سندھ میں کورونا وائرس اومی کرون کے 349 کیسز رپورٹ کئے گئے ہیں۔ 349 میں سے 270 میں اومی کرون کی تصدیق ہوچکی ہے، جبکہ 79 مشتبہ کیسز ہیں۔ضلع جنوب سے 54، ضلع شرقی سے 116، ضلع ملیر سے 5، ضلع کورنگی سے 2، ضلع غربی سے 6، ضلع وسطی سے 18 امیکرون کے کیس رپورٹ ہوئے۔شہید بے نظیر آباد سے 1، ائیرپورٹ سے 55، دیگر صوبوں سے 5 اور 1 بیرون ملک سے آنے والے فرد میں امیکرون کی تصدیق ہوئی۔ 7 امیکرون سے متاثرہ افراد کی تفصیلات سامنے نہیں آسکیں۔
یہ بھی پڑھیں۔میچ فکسنگ۔۔بھارت کےبڑے کرکٹر کو بکئے کا فون ۔۔کتنی رقم آفر ہوئی۔۔؟
خطرناک وائرس کی نئی لہر۔۔ حکومت نے بڑی پابندی عائد کردی
Jan 18, 2022 | 18:58:PM