خونی مظاہرے۔۔ پٹرول بموں کا استعمال۔۔7 افراد ہلاک
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک)افریقی ملک سوڈان کی پولیس نے گذشتہ روزمظاہرین اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان تصادم میں 7 افراد کی ہلاکت اور متعدد کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔ یہ تصادم مظاہروں کے دوران اُس وقت پیش آیا جب فریقین کی جانب سے تشدد اور طاقت کا استعمال کیا گیا۔
العربیہ ٹی وی چینل کی رپورٹ میں سوڈانی پولیس کی جانب سے جاری کئے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ پولیس نے خود پر ہونے والے حملوں کی کوششوں سے نمٹنے کے لئے کم سے کم قانونی طاقت کا استعمال کیا،مظاہرین سے پر سکون رہنے کی اپیل کی گئی تاہم اس کے جواب میں منظم طور پر تشدد کے واقعات کا ارتکاب ہوا اور پٹرول بموں کا استعمال کیا گیا۔ اس کے نتیجے میں دن دہاڑے لوگ دارالحکومت خرطوم اور ام درمان کی سڑکوں پر ہلاک اور زخمی ہوئے۔ پولیس نے اس دوران آنسو گیس اور واٹر کینن کا استعمال کیا۔ دن کے اختتام پر پولیس کے ریکارڈ کے مطابق 7 شہریوں نے اپنی جانیں گنوا دیں۔ علاوہ ازیں 50 پولیس اہل کار اور 22 شہری زخمی ہوئے جب کہ 77 افراد کو ہنگامہ آرائی کرنے کے الزام میں حراست میں لیا گیا۔
ادھر یورپی یونین میں خارجہ ، سیاسی اور سیکیورٹی امور کے نمائندے جوزپ بوریل نے آج منگل کے روز ایک بیان میں کہا ہے کہ سوڈان میں شہریوں کے خلاف تشدد کا استعمال ایک پُر امن حل تک پہنچنے کے موقع کے لئے خطرہ ہے۔ انہوں نے تمام فریقوں پر حالات پر سکون بنانے پر زور دیا۔بوریل کے مطابق سوڈان میں عسکری حکام کو سماجی و سیاسی کارکنان اور صحافیوں کے خلاف جاری طاقت کے غیر متوازن استعمال اور گرفتاریوں کے سلسلے کو رکوانا ہو گا۔انہوں نے خبردار کیا کہ شہریوں کے خلاف تشدد اور گرفتاریوں کا تسلسل سوڈان کو امن و استحکام سے دور ایک خطرناک راستے پر ڈال دیگا۔
یہ بھی پڑھیں:عرش سے فرش پر گرنے والی اداکارہ ۔۔۔ آج 47واں یوم پیدائش۔۔اسکے ساتھ کیوں ایسا ہوا۔۔جانئے