بڑا آپریشن ۔۔کرپٹو کرنسی کا کاروبار کرنیوالوں کی شامت۔۔ متعدد گرفتاریوں کا امکان

Jan 18, 2022 | 22:19:PM
کرپٹو ،کرنسی ، کاروبار
کیپشن: کرپٹو کرنسی کا کاروبار(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ایف آئی اےنے کرپٹو کرنسی کا لین دین کرنے والوں کے خلاف جلد  گرینڈ آپریشن شروع کرنےکا فیصلہ کر لیا اور پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی  کو  اس معاملے سے جڑی 1600 ویب سائٹس کو بند کرنے کیلئےخط بھی لکھ دیا۔

 تفصیلات کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارہ جلد کرپٹو کرنسی کے کاروبار میں ملوث افراد کے خلاف ایک بڑا ایکشن لینے کی تیاری کر رہا ہے،  ایف آئی اے کی جانب سے پی ٹی اے کو بھیجے جانے والے خط میں کہا گیا ہے کہ کرپٹوکرنسی منی لانڈرنگ کا بھی آلہ کار ہے۔ ایف آئی اے کے آپریشن میں ملک بھر سے متعدد گرفتاریاں کا بھی امکان ہے۔ ادارے نےپاکستان میں کرپٹو اور ڈیجیٹل  کرنسی کے کام میں ملوث افراد کی فہرستیں تیار  کرنا شروع کر دیں ہیں۔ اس کے علاوہ ایف آئی اے نے پی ٹی اے سے ایک ہزار 600 ویب سائٹس کو بند کرنے اور ان کے خلاف سخت کارروائی کی سفارش کی ہے۔

واضح رہے کہ  سٹیٹ بنک آف پاکستان نے 2018 سے کرپٹو کرنسی کو پاکستان میں غیر قانونی قرار دے رکھا ہے، جبکہ کرپٹو اور  ڈیجیٹل کرنسی کے فراڈ میں اب تک شہریوں سے کروڑوں ڈالرز کا فراڈ ہوچکا ہے۔

مزید پڑھیں: خواجہ سرا کا کارنامہ۔۔کراچی کے رہائشی نے پاکستان کے پہلے ڈاکٹر بننے کا اعزاز حاصل کرلی