صدر عارف علوی نے بڑا قدم اٹھالیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) صدر عارف علوی نے پاکستان نرسنگ کونسل (ترمیمی) بل 2022 کی منظوی دے دی۔
اس بل کا مقصد نرسوں، مڈوائیوز اور لیڈی ہیلتھ وزیٹرز کی رجسٹریشن اور تربیت سے متعلق قوانین میں مزید ترمیم اور ان کو مضبوط بنانا ہے۔ منظوری آئین کے آرٹیکل 75 کے تحت دی گئی۔ صدر کی منظوری کے بعد بل ایکٹ بن گیا۔
دوسری جانب صدر عارف علوی سے چین کے سبکدوش ہونے والے سفیر مسٹر نونگ رونگ نے الوداعی ملاقات کی۔ صدر نے کہا کہ سی پیک کے تحت چین کی جانب سے پاکستان میں 62 ارب امریکی ڈالر کی متوقع سرمایہ کاری قابل ستائش ہے۔
ملاقات میں صدر نے کہا ک تجارت، سرمایہ کاری اور کاروبار کے بے پناہ امکانات کو مدنظر رکھتے ہوئے دو طرفہ تجارت میں مستقبل میں خاطر خواہ اضافہ کیا جا سکتا ہے۔ صدر مملکت نے سبکدوش چینی سفیر کو سفارتکاری کی بہترین روایات اور پروقار طریقے سے چین کی نمائندگی کرنے پر سراہا۔