(ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ شریف مامے تو لاہور کے بنتے ہیں لیکن لاہور کے لئے انہوں نے کوئی کام نہیں کیا، پارٹی ضم کرنے والی کوئی بات نہیں، مشاورت جاری ہے۔
انہوں نے کہا کہ پہلی بار عمران خان نے دعوت دی تھی مونس کو ، پھر مجھے کہا کہ آپ پارٹی کے صدر بن جائیں لیکن ابھی اس پر کوئی حتمی رائے قائم نہیں ہوئی، نہ ابھی کوئی فیصلہ ہوا ہے، اس دفعہ الیکشن جنرل ہی ہوگا، کچھ چیزیں ابھی پس پردہ مذاکراتی سٹیج پر ہیں،۔
پرویز الہٰی کا کہنا تھا کہ پارٹی ضم کرنے کے حوالے سے کوئی حتمی رائے قائم نہیں ہوئی اور نہ کوئی فیصلہ ہوا ہے، انہیں پہلے ہی تکلیف شروع ہوگئی ہے کہ یہ نوٹس دے رہے ہیں، شریفوں نے لاہور پر پیسے نہیں لگائے، بس کھانے پینے کا پروگرام ہوتا رہا ہے، شریف باز تو آنا نہیں، یہ اسی طرح ہی کرتے رہیں گے۔