(فرحان اعجاز، 24 نیوز) پنجاب کے شہر ظفروال کے نواحی گاؤں بیجاپور میں چوری کی نیت سے آئے ہوئے افراد کو علاقہ مکینوں کو پکڑ لیا اور تشدد کا نشانہ بنایا۔
تفصیلات کے مطابق چور گاؤں کی مرکزی جامع مسجد سے یو پی ایس اور موٹر اُتارنے کی کوشش کررہے تھے جس دوران علاقہ مکینوں نے انہیں پکڑ لیا۔
یہ بھی پڑھیے: ایف آئی اے سائبر کرائم سیل کراچی کی کارروائی، ڈیجیٹل کرنسی کا فراڈ کرنیوالا ملزم گرفتار
شہریوں نے چوروں کو تشدد کا نشانہ بنایا اور بال اور بھنویں بھی مونڈ ڈلیں۔
واقعے کی اطلاع ملنے پر ظفروال پولیس موقع پر پہنچی اور شہریوں نے چوروں کو پولیس کے حوالے کردیا۔