انڈونیشیا میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 6 ریکارڈ

Jan 18, 2023 | 11:38:AM
Earthquqke
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)انڈو نیشیا زلزلے کے جھٹکوں سے لرز اٹھا ۔ زلزلے کے جھٹکے  ملک کے مشرقی علاقے میں محسوس کیے گئے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق آنے والے زلزلے کی شدت 6 ریکارڈ کی گئی ہے۔غیر ملکی خبر ایجنسی نے بتایا ہے کہ سولاویسی میں آنے والے زلزلے کی گہرائی 145 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ انڈونیشیا میں آنے والے زلزلے کے جھٹکے ملائیشیا میں بھی محسوس کیے گئے ہیں۔

ضرور پڑھیں :مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے خوشخبری،بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 10 روپے کمی کا امکان

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اس زلزلے کے نتیجے میں تاحال کوئی جانی یا مالی نقصان رپورٹ نہیں ہوا ہے۔

زلزلے کیوں آتے ہیں؟

 زلزلے قدرتی آفت ہیں جن کے باعث دنیا بھر میں لاکھوں افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ ماہرین کے مطابق زمین کی تہہ تین بڑی پلیٹوں سے بنی ہے۔ پہلی تہہ کا نام یوریشین، دوسری بھارتی اور تیسری اریبین ہے۔ زیر زمین حرارت جمع ہوتی ہے تو یہ پلیٹس سرکتی ہیں۔ زمین ہلتی ہے اور یہی کیفیت زلزلہ کہلاتی ہے۔ زلزلے کی لہریں دائرے کی شکل میں چاروں جانب یلغار کرتی ہیں۔

 زلزلوں کا آنا یا آتش فشاں کا پھٹنا، ان علاقوں ميں زیادہ ہے جو ان پلیٹوں کے سنگم پر واقع ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ جن علاقوں میں ایک مرتبہ بڑا زلزلہ آ جائے تو وہاں دوبارہ بھی بڑا زلزلہ آ سکتا ہے۔ پاکستان کا دو تہائی علاقہ فالٹ لائنز پر ہے جس کے باعث ان علاقوں میں کسی بھی وقت زلزلہ آسکتا ہے۔

 کراچی سے اسلام آباد، کوئٹہ سے پشاور، مکران سے ایبٹ آباد اور گلگت سے چترال تک تمام شہر زلزلوں کی زد میں ہیں، جن میں کشمیر اور گلگت بلتستان کے علاقے حساس ترین شمار ہوتے ہیں۔ زلزلے کے اعتبار سے پاکستان دنیا کا پانچواں حساس ترین ملک ہے۔

 پاکستان انڈین پلیٹ کی شمالی سرحد پر واقع ہے جہاں یہ یوریشین پلیٹ سے ملتی ہے۔ یوریشین پلیٹ کے دھنسنے اور انڈین پلیٹ کے آگے بڑھنے کا عمل لاکھوں سال سے جاری ہے۔ پاکستان کے دو تہائی رقبے کے نیچے سے گزرنے والی تمام فالٹ لائنز متحرک ہیں جہاں کم یا درمیانے درجہ کا زلزلہ وقفے وقفے سے آتا رہتا ہے۔