الیکشن کمیشن: مزید 36 اراکین پارلیمنٹ اور صوبائی اسمبلی کی رکنیت بحال

Jan 18, 2023 | 12:42:PM
الیکشن کمیشن نے مزید 36 اراکین پارلیمنٹ اور صوبائی اسمبلی کی رکنیت بحال کر دی
کیپشن: الیکشن کمیشن
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز) الیکشن کمیشن نے مزید 36 اراکین پارلیمنٹ اور صوبائی اسمبلی کی رکنیت بحال کر دی۔

الیکشن کمیشن نے سالانہ مالی گوشواروں کی تفصیلات جمع کرانے پر اراکین کی رکنیت بحال کی، سینیٹ کے 8 جبکہ قومی اسمبلی کے مزید 25 ارکان کی رکنیت بحال ہوئی۔ کے پی اسمبلی کے بھی 3 ارکان کی رکنیت مالی گوشوارے جمع کرانے پر بحال ہوئی۔

سینیٹر تاج حیدر، شوکت ترین، مولانا غفور حیدری، احسن اقبال، عبدالرحمان کانجو، محسن رانجھا اور طارق بشیر چیمہ کی رکنیت بحال ہوگئی۔