(ویب ڈیسک)پیار کی پیاس رکھنے والے ایک نوجوان جوڑے کو دو پہیوں پر سوار معاشرے کی پرواہ کیے بغیر محبت کے اظہار میں معروف سڑک پر دیکھا گیا ۔
یہ ویڈیو مبینہ طور پر اتر پردیش میں لکھنؤ کے مصروف حضرت گنج علاقے میں شوٹ کیا گیا تھا جو اب سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر وائرل ہو گیا ہے۔
ساکشی نامی صارف کی جانب سے ٹوئٹر پر شیئر کی گئی ویڈیو میں لڑکا اسکوٹر پر سوار نظر آرہا ہے جب کہ لڑکی اس کے سامنے الٹی پوزیشن میں بیٹھی ہوئی ہے۔ لڑکی کو اسے مضبوطی سے گلے لگاتے اور بوس کنار کرتے ہوئے دیکھا گیا جب وہ سکوٹر پر ایک دوسرے کے آمنے سامنے دیکھے تھے۔
ویڈیو کے وائرل ہونے اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر لاکھوں کی تعداد میں دیکھے جانے کے بعد پولیس نے مبینہ طور پر واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
ٹائمز ناؤ نیوز نے ایک سینئر پولیس اہلکار کے حوالے سے بتایا کہ "جوڑے کا برتاؤ نہ صرف شائستگی اور سماجی رویے کی حدود سے تجاوز کرتا ہے بلکہ موٹر وہیکل ایکٹ کے تحت بھی ایک جرم ہے۔"
ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین نے شدید تنقید کی ہے،ایک صارف نے لکھا کہ "بہت بےشرم ہو گئی ہے لکھنؤ، "
ایک اور صارف نے لکھا کہ" لکھنؤ پیار ???? اور محبتوں کا شہر ہے،" ایک اور صارف نے طنزیہ تبصرہ کیا اور لکھا کہ ’’میرا دیش بدل رہا ہے آگے بڑھ رہا ہے۔