(ویب ڈیسک) عراق میں کھیلے جانے والے گلف کپ کے سیمی فائنل میں میزبان ٹیم نے قطر کو شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔
بصرہ انٹرنیشنل سٹیڈیم میں میں کھیلے گئے ایونٹ کے دوسرے سیمی فائنل میں فاتح ٹیم نے حریف کے خلاف 1-2 گول سے کامیابی سمیٹی۔
عراق کیلئے ابراہیم بیش نے 19 ویں منٹ میں پہلا گول کیا جس کے 10 منٹ بعد قطر نے امرو سورگ کے ذریعے گول کرکے برابر کردیا۔
ایمن حسین نے وقفہ سے 2 منٹ قبل عراق کیلئے دوسرا گول کرکے میچ میں برتری حاصل کی جو میچ کے اختتام تک برقرار رہی۔
3 بارگلف کپ چیمپئن رہنے والی عراق کی ٹیم کا فائنل جمعرات کو عمان سے ہوگا۔