دوسرا ون ڈے: آسٹریلوی ویمنز ٹیم نے پاکستان کو شکست دیکر سیریز اپنے نام کرلی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) آسٹریلوی ویمنز ٹیم نے پاکستان کو دوسرے ون ڈے میں 10 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی۔
برسبین میں کھیلے جانے والے میچ میں آسٹریلیا نے 126 رنز کا ہدف بغیر کسی نقصان کے باآسانی 20 ویں اوور میں حاصل کرلیا۔
آسٹریلیا کی 19 سالہ اوپننگ بیٹر فیبی لچ فیلڈ نے مسلسل دوسری ففٹی مکمل کی، انہوں نے 61 گیندوں پر 67 رنز سکور کیے، اسکے علاوہ اوپنر بیتھ مونی نے بھی 55 رنز بنائے، پاکستان کی جانب سے ندا ڈار 24 رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہیں۔
Australia win the second ODI.#AUSWvPAKW | #BackOurGirls pic.twitter.com/qJpGZNubNx
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) January 18, 2023
میچ کے آغاز پر پاکستانی کپتان بسمہ معروف نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تاہم قومی ٹیم صرف 43 اوورز ہی کھیل سکی اور 125 رنز بناکر پوری ٹیم آؤٹ ہوگئی۔
اس سے قبل پہلے ون ڈے میں آسٹریلیا نے 8 وکٹوں سے پاکستان کو شکست دی تھی جبکہ سیریز کا آخری اور تیسرا میچ 21 جنوری کو کھیلا جائے گا۔