115 سالہ ماریہ برانیاس دنیا کی معمر ترین خاتون بن گئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) 115 سالہ امریکی نژاد ہسپانوی ماریہ برانیاس، 118 سال کی عمر میں فرانسیسی راہبہ لوسائل رینڈن کی موت کے بعد دنیا کا معمر ترین خاتون بن گئی ہیں۔
US-born 115-year-old Spaniard who survived Covid becomes the oldest person in the world https://t.co/zi3NaXG3c7
— Daily Mail U.K. (@DailyMailUK) January 18, 2023
غیرملکی میڈیا کے مطابق لوسائل رینڈن (Lucile Randon) نامی بزرگ خاتون 11 فروری 1904ء کو پیدا ہوئی تھیں اور ان کی موت سوتے وقت ہوئی۔گزشتہ سال 119 برس کی عمر میں جاپان کی کین تناکا کی موت کے بعد گنیز ورلڈ ریکارڈز کی جانب سے اپریل 2022ء میں باضابطہ طور پر ان کو معمر ترین قراردیا گیا تھا۔