(ویب ڈیسک) برطانوی شہزادہ ہیری کے 25 طالبان کو ہلاک کرنے کے تبصرے پر سابق اعلیٰ افسران نے اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پرنس ہیری نے 25 طالبان کو ہلاک کرنے کا تبصرہ کرکے بیوقوفی اور اپنی ساکھ خراب کی ہے۔
سابق اعلیٰ افسران نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پرنس ہیری نے طالبان سے متعلق تبصرہ کرنے کا غلط فیصلہ کیا۔ پرنس ہیری نے طالبان کی ہلاکتوں کو ’شطرنج کے مہرے اڑانے‘ سے تشبیہ دی جس وجہ سے پرنس ہیری نےنہ صرف اپنی سیکیورٹی کو خطرے میں ڈالا بلکہ اس اعتراف کے بعد ایران نے ایک برطانوی ایرانی شہری کی پھانسی کے دفاع کے لیے اس کہانی کو استعمال بھی کیا۔
سابق برٹش کمانڈرکرنل (ر) رچرڈکیمپ کا کہنا تھا کہ پرنس ہیری کا بیان لوگوں کو بدلہ لینے پر اکسا سکتا ہے۔