بلوچستان میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیش گوئی 

Jan 18, 2023 | 18:22:PM

(24 نیوز)محکمہ موسمیات نے بلوچستان میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیش گوئی کردی۔
محکمہ موسمیات کاکہناہے کہ اسلام آباد میں موسم شدید سرد و خشک اورمطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے ، خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور مطلع ابرآلود رہے گا،ملک کے بالائی اضلاع میں موسم شدید سرد رہنے کا امکان ہے،پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم سرد اورمطلع جزوی ابرآلود رہے گا، مری ،گلیات اور گردو نواح میں موسم شدید سرد اورمطلع جزوی ابرآلود رہے گا ۔

یہ بھی پڑھیں: وفاقی حکومت نے شہباز گل کی ضمانت مسترد کرنے کی درخواست واپس لے لی
محکمہ موسمیات کاکہناہے کہ بلوچستان میں کوئٹہ، مستونگ، ژوب، بارکھان، زیارت،چمن، پشین، سبی، نوکنڈی، دالبندین، ہرنائی، قلعہ سیف اللہ، قلعہ عبداللہ میں بارش اور پہاڑوں پربرفباری کا امکان ہے،محکمے کا مزید کہناہے کہ مسلم باغ ، قلات، خضدار، تربت، چاغی ،خاران، واشک،پنجگور، کیچ اور مکران کے ساحلی علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پربرفباری کا امکان ہے،چند مقا مات پر تیز بارش برفباری کی توقع ہے ۔
محکمہ موسمیات کاکہناہے کہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد و خشک اور مطلع جزوی ابرآلود رہے گا ،کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم شدید سرد اور مطلع ابرآلود رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں: سونا پھر مہنگا ہو گیا

مزیدخبریں