مودی پر سلسلہ وار سیریز کا اجراء،بھارتی سوشل میڈیا صارفین کے برطانوی نشریاتی ادارے پر لفظی حملے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)برطانوی نشریاتی ادارہ بی بی سی کی مودی پر دو اقساط پر مشتمل سلسلہ وار سیریز کا اجراء،برطانوی نشریاتی ادارہ سیریز "انڈیا، دی مودی کوئسچن" کے اجراء کے ساتھ ہی زیرعتاب،بھارتی سوشل میڈیا صارفین کے برطانوی نشریاتی ادارے پر لفظی حملے، آڑے ہاتھوں لے لیا۔
بھارتی سوشل میڈیا صارفین کے مطابق برطانوی ادارہ بنگال قحط پر "برطانیہ، دی چرچل کوئسچن" شروع کرے، برطانیہ انڈیا سے ہر شعبے میں پیچھے ہے، بی بی سی ملک پر توجہ دے، برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کو مودی کی حقیقت پر سیریز پر لینے کے دینے پڑ گئے۔
برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق بی بی سی نے گجرات کےقصائی، بھارتی ہٹلر مودی کی اصل حقیقت کا کھوج لگانے کی کوشش کی،بی بی سی نے مقبوضہ جموں و کشمیر، بھارتی مسلمانوں، گجرات قتل عام، ہندو انتہا پسندی اور دیگر عوامل کا جائزہ لیا،نریندر مودی دنیا کی بڑی جمہوریت کے رہنما، دوبار منتخب بھارتی وزیراعظم، طاقتور شخص ہیں۔
برطانوی نشریاتی ادارہ کے مطابق مغرب مودی کو چین کے خلاف مضبوط مہرہ، امریکہ، برطانیہ اہم اتحادی سمجھتے ہیں، مودی کی وزارت عظمیٰ، حکومت میں مسلمانوں سے روا سلوک بارے متواتر الزامات لگائے گئے،یہ سلسلہ وار کہانی الزامات کے پس پردہ حقائق کی تحقیقات کرے گی۔
یہ مودی کی سیاست سے متعلق مختلف سوالات کی پس پردہ حقیقت جاننے کی کوشش ہے جس کا مقصد بھارتی بڑی مذہبی اقلیت سے سلوک، انتہاء پسند ہندوؤں کے مسلم قتل بارے سچ کا کھوج لگانا ہے۔مودی کا ہندو انتہاء پسند تنظیم راشٹریہ سوائم سیوک سنگ سے تعلق، بھارتیہ جنتا پارٹی میں ابھرنے کا جائزہ لینا مقصد ہے، گجرات کی ریاست کا وزیر اعلی بننا، 2002ء کے فسادات، ہزاروں کا مارا جانا، متنازعہ نکات کی حقیقت جاننا ہے، مودی کا مقبوضہ جموں و کشمیر پر شب خون مارنا، آرٹیکل 370 کا خاتمہ، شہریت قانون کی جانچ ہے۔