مہذب معاشرے کا بدنما چہرہ، قانون کا رکھوالا ہی خواتین کی عصمت دری میں ملوث نکلا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)لندن میٹرو پولیٹن پولیس آفیسر 24خواتین کیساتھ جنسی زیادتی سمیت 49 جنسی جرائم میں ملوث نکلا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق لندن میٹرو پولیٹن پولیس افسر ’’ڈیوڈ کیرک ‘‘نے خواتین کو ہراساں کرنے کا اعتراف کر لیا ہے ، تفتیش کے دوران ملزم نے اعتراف کیا کہ اس نے گزشتہ 18سالوں میں 24خواتین کو جنسی زیادتی کا نشانہ بھی بنایا ہے، ڈیوڈ کیرک کو گزشتہ روز جرم کے اعتراف پر نوکری سے برطرف کر دیا گیا تھا۔
برطانیہ کے وزیر اعظم رشی سنک نے گزشتہ روز کابینہ میٹنگ کے دوران بھی اس کیس سے متعلق تذکرہ کیا اور کہا کہ "کیرک جیسا شخص کبھی بھی پولیس افسر نہیں ہونا چاہیے تھا "۔سنک نے تسلیم کیا کہ اس کیس نے "پولیس پر عوام کے اعتماد" کو مجروح کیا ہے اور "جلد حقیقی تبدیلی" کی ضرورت پر زور دیا۔
رپورٹ کے مطابق برطانوی وزیر اعظم نے پولیس فورس پر زور دیا کہ وہ اس کیس میں ہونے والی "ناکامیوں کا ازالہ کریں" اور "خواتین اور لڑکیوں کو محفوظ ماحول فراہم کرنے کیلئے کوشش کی جائے ۔