(24نیوز)سرکاری کالجز میں ٹرانسپورٹ سہولیات کے فقدان کے خاتمے کیلئے محکمہ ہائر ایجوکیشن نئی بسیں فراہم کرے گا۔
سرکاری کالجز میں ٹرانسپورٹ سہولیات کے فقدان کی صورتحال پر محکمہ ہائر ایجوکیشن کالجز کو نئی بسیں فراہم کرے گا، پنجاب کی ہر ڈویژن میں آٹھ آٹھ بسیں فراہم کی جائیں گی،خواتین کالجز کو ترجیح دی جائے گی۔
رپورٹ کے مطابق محکمہ ہائر ایجوکیشن نے ڈائریکٹر کالجز سے ایسے کالجز کے نام مانگ لیے ہیں جہاں ٹرانسپورٹ کا مسئلہ زیادہ ہے، بسیں خواتین اور کو ایجوکیشن والے کالجز کو فراہم کی جائیں گی، لاہور کے مختلف کالجز میں ٹرانسپورٹ کی کمی ہے، بعض خواتین کالجز میں ٹرانسپورٹ موجود ہی نہیں ہے ۔